وزیراعظم نریندر مودی نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کے قریبی ساتھی
اور آزاد ہند فوج کے کرنل نظام الدین کی موت پر
اظہار افسوس کیا ہے جو کل 116 سال کی عمر میں فوت ہوگئے ہیں
۔مودی نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ مجاہد آادی کے پیر چھو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا سبھاش بابو کے قریبی ساتھی کرنل نظام الدین کو میرا خراج عقیدت۔